لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں جو ہوا وہ کھلی دہشتگردی ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کہاں ہے؟
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو بلوچستان میں ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جب بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہوتا ہے تو پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن اس بنا پر ان کو دہشتگردی کا سرٹیفکیٹ مل جائے یہ نا ممکن ہے۔