فیصل آباد:(دنیا نیوز) ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی سے جھلسنے والے 2مزدور ہسپتال میں چل بسے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع ٹیکسٹائل مل کے ایک یونٹ میں آگ لگنے سے وہاں کام کرنے والے دو مزدور بری طرح جھلس گئے تھے ، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں 5روز زیر علاج رہنے کے بعد آج زندگی کی بازی ہار گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 33 سالہ عبدالرؤف، 37 سالہ آصف شامل تھے ، دنوں مزدورں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔
واضح رہے ٹیکسٹائل مل میں اتوار کے روز گیس لیکج کے باعث آگ لگی تھی۔