کراچی: تیزرفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،2 افراد جاں بحق

Published On 02 September,2024 10:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 9 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو دم توڑ گئے۔

حادثے میں خاتون سمیت  5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،  حادثہ بس کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔