بارشوں سے رن وے گیلے، طیاروں کو پھسلن سے بچانے کیلئے احتیاط کی ہدایت

بارشوں سے رن وے گیلے، طیاروں کو پھسلن سے بچانے کیلئے احتیاط کی ہدایت

سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کے پائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کردی، اسلام آباد ایئرپورٹ رن وے نمبر 18 ایل طوفانی بارشوں سے گیلا ہونے سے طیارے پھسل سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف میں احتیاط کی جائے، سی اے اے نے ہدایت نامہ جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو احتیاط کی ہدایت کردی۔