سندھ کے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 2 ارب کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Published On 05 September,2024 12:47 am

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں محکمہ خزانہ سے دو ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کی گئی اور لکھا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔

خط کے مطابق لگژری گاڑیاں خریدنے کے بعد انہیں سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کیا جائے گا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے