کوئٹہ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سرکاری دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اپنے دورے کے دوران امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں خواجہ آصف کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیر دفاع 6 ستمبر کے حوالےسے تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔