اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کے کیس بارے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا فیصلے میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج آسکتے ہیں: سپریم کورٹ
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے مجھے لکھے گئے خطوط کی روشنی میں مجھے چیئرمین قرار دیا، میرے چیئرمین نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے جان بوجھ کر بدنیتی سے جواز گھڑا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اب بالکل ہر چیز واضح کردی ہے، اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں بھی ملیں گی، اب سینیٹ کے خیبرپختونخوا کے الیکشن بھی ہوں گے، پی ٹی آئی اب پارلیمنٹ میں سب سے بڑی پارٹی بنے گی۔