لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر1 میں جج کی عدم دستیابی کے باعث ان کی درخواست ضمانت دہشت گردی کی عدالت نمبر3 میں منتقل کی جائے۔
دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ دہشت گردی کی تمام عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لئے نامزدگیاں بھجوا دی گئیں جلد ہی تمام عدالتوں میں ججز تعینات کردیئے جائیں گے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے ریمارکس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پٹیشن نمٹا دی۔