لاہور تعلیمی بورڈ امتحانات سیکشن کی بڑی غفلت، ری چیکنگ میں بڑی کوتاہی کا انکشاف

لاہور تعلیمی بورڈ امتحانات سیکشن کی بڑی غفلت، ری چیکنگ میں بڑی کوتاہی کا انکشاف

ری چیکنگ میں امیدوار کے نمبروں میں بڑا اضافہ ہو گیا، 30 نمبروں کے اضافے کے بعد محمد آفاق کی انٹرمیڈیٹ میں پوزیشن بن گئی، جس کے بعد محمد آفاق میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

پیپروں کی ری چیکنگ کے بعد محمد آفاق کے نمبر 1119 سے بڑھ کر 1149 ہو گئے، اردو مضمون میں ری چیکنگ کے دوران 30 نمبروں کا غیر معمولی اضافہ ہوا، محمد آفاق نے بورڈ انتظامیہ سے میڈل اور سرٹیفکیٹ مانگ لیا۔