لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے اور جلسے رکوانے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فل بنچ تشکیل دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر فل بنچ کے سربراہ ہوں جبکہ فل بنچ کے دیگر ججز میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں، تین رکنی فل بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ: لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، پی ٹی آئی کی جانب سے عالیہ حمزہ نے جلسہ کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔