پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی لاہور جلسے کی تیاری، وزیر ہائرایجوکیشن میناخان کے پش اپس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان کے ہمراہ آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے کارکنان بھی موجود ہیں، وزیر ہائرایجوکیشن اور کارکنوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے صحن میں پش اپس لگائے۔
مینا خان آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جلسے سے متعلق سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پش اپس لگائے۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ مریم نواز، عطا تارڑ کو بتانا چاہتے ہیں کہ راستہ روکا گیا تو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔
میناخان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے پاس اسلحہ نہ رکھیں، رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرینز اور دیگر مشینری ساتھ رکھی جائے گی۔