اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر علی اور سلمان اکرم راجہ کریں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، مجوزہ آئینی ترامیم اور بانی تحریک انصاف کے کیسوں پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسوں سے متعلق پلان بنایا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔