اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورنےجوڈرامہ اسلام آباد وہی لاہور میں کیا، علی امین گنڈا پور کو لاہور کی عوام نےریجیکٹ کر دیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن امیر مقام کا کہنا تھا کہ جلسےمیں علی امین گنڈا پورکی ولن والی شکل لوگوں نےدیکھ لی، جلسے کے غبارے سے ہوا نکل گئی، لاہور میں علی امین گنڈا پور کو فری ہینڈ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوردن میں اس لیےنہیں آیا تاکہ لوگوں کوتعداد کا پتا چل جاتا، علی امین گنڈا پور نے جو ڈرامہ اسلام آباد وہی لاہور میں کیا، علی امین گنڈا پور کو لاہور کی عوام نے ریجیکٹ کر دیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن ) کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لوگ شام کےبعد گھروں سےنہیں نکل سکتے، علی امین گنڈا پور کو صوبے پر توجہ دینی چاہیے، خیبرپختونخوا پاکستان میں نوگوایریا بن رہا ہے۔
امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی دہشت گردی کےواقعات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، آج بھی سفیروں کی گاڑی کے قریب حملہ کیا گیا، علی امین گنڈا پور کو ان واقعات کو سیریس لینا چاہیے۔