اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیار ولی خان نے کہا کہ پورے پاکستان میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکی۔
اپنے بیان میں اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بڑھکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دیئے، خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رنگ باز اور بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے، جلسے کا واحد مقصد ہے کہ عمران کو این آر او چاہئے جو نہیں ملے گا۔
اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ 14 سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونے والا سفر مویشی منڈی پہ ختم ہو گیا۔