لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ تحریک انتشار والے جلسہ ضرور کریں، مگر تہذیب اور اخلاق کے دائرہ کار میں رہیں۔
پی ٹی آئی کے لاہور جلسے بارے اپنے بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے تحریک انتشار کی اصل زبان میں گفتگو کرتے ہیں، بدزبانی، الزامات اور انتشار کی سیاست ہی ان کا وتیرہ ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے پنجاب پولیس کا ڈنڈا مشہور ہے، جلسے کے نام پر اداروں کیخلاف غلیظ زبان کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں، عوام بزداری ٹولے کو مسلط کرنے والوں کی حقیقت جان چکی۔
بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں نااہل آدمی سے ہونیوالے نقصانات ابھی تک بھگت رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو 6 ماہ میں ملنے والا ریلیف تاریخی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ روٹی اور آٹے کی قیمت کا موازنہ ان کی حقیقت بیان کرنے کیلئے کافی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستانیوں کو مہنگائی کے طوفان سے چھٹکارا نصیب ہوگا۔