پریکٹس اینڈ پروسیجرقانون میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی: عطا تارڑ

Published On 20 September,2024 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرقانون میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تیسرا جج دستیاب نہ ہونے پر میٹنگ نہیں ہو پاتی تھی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کو اختیار دیا گیا ہے کہ کسی اور جج کو ممبر بناسکیں، 3 رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، تین رکنی کمیٹی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آرڈیننس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مشاورت نہیں ہوئی، یہ ان کی غلطی تھی کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی جو پارلیمان میں موجود نہیں تھی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جے یو آئی پیپلز پارٹی مسودہ تیار کر رہی ہیں، آئینی ترمیم کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، آئینی عدالت سے متعلق کافی گنجائش موجود ہے۔