لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ندیم شبلی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے چیف جسٹس پاکستان بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔
جسٹس عابد حسین چٹھہ نے درخواست کسی دوسرے بنچ کے روبرو لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔