رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر

Published On 01 October,2024 08:38 am

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 43 منٹ پر ہوگا، 9 بج کر 51 منٹ پر سورج کو مکمل گرہن لگنے کا آغاز ہوگا جبکہ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

3 اکتوبر کی رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، پیسفک، اٹلانٹک اور انٹارکٹکا میں دیکھا جاسکے گا۔