کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سرکاری ہسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث خاتون نے ہسپتال کے وارڈ کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر حاملہ خاتون کے ہاں وارڈ کے باہر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ ہسپتال میں کوئی سٹریچر موجود ہے اور نہ ہی کوئی ریفرل کا طریقہ کار جبکہ حکومتی اقدامات کے دعوے بھی محض باتوں کی حد تک ہیں۔
دوسری جانب ہسپتال کی انتظامیہ نے تمام صورتحال اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔