مچھ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کی کان میں تودہ گرنے سے ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا۔
کان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ کان میں کان کنی کے دوران پیش آیا، کان کن کی شناخت محمد سدیس ولد محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنی نگرانی میں کارکن کی لاش کان سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔