سبی (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی کے بس اڈے کے قریب دستی بم حملہ میں ایک بچہ جاں بحق 2بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیا جبکہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، ابتدائی طور پر حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے اردگرد کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔