چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر 26 جوڈیشل مجسٹریٹ کم سول جج تعینات

Published On 21 September,2024 10:59 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے 26 امیدواروں کو ضلعی عدالتوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ کم سول جج تعینات کردیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے تعینا تیاں بلوچستان جوڈیشل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر کی گئیں ہیں۔

خیال رہے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نےتمام 26 امیدواروں کو گریڈ 18 میں تعینات کیا ہے۔