راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشقوں میں 42 ممالک کی 128ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا بھرسے آنے والے دستوں کوکٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا ، پاک فوج کی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔