قوم آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں کرے گی: نعیم الرحمان

قوم آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں کرے گی: نعیم الرحمان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی باتیں اور باہر اختلافات کا اظہار؟ ‏اپوزیشن پوری ترمیم کو مسترد کرے، اگر ارکان پر دباؤ ہے تو ان کے نام سامنے لائیں اور سپریم کورٹ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنفیوژن پیدا کرکے سیاسی جماعتیں خود کو بچانا چاہتی ہیں، دباؤ کو جواز بنا کر اپنے ہی لوگوں سے حکومت کے لیے نمبر پورے کروانے کا کھیل قوم سمجھ رہی ہے، ہمارا اپوزیشن سے شروع دن سے مطالبہ تھا کہ اس عمل کا حصہ مت بنیں۔