عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا کیس، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا

Published On 23 October,2024 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ہو گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ساڑھے 10 بجے ذاتی طور پر طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے مطابق اِس عدالت کے 6 ستمبر کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست سماعت کیلئے منظور اور فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی آگاہ کریں۔