پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر دعائیہ تقریب

Published On 23 October,2024 11:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دعائیہ تقریب میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری، شیری رحمان اور کارکنوں نےبھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک اور جمہوریت کی بقا کیلئے قربانیاں دیں، بیگم نصرت بھٹو کا سیاست میں کردار ناقابل فراموش ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف تحریک چلائی، آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر انہیں مادر جمہوریت کا لقب ملا۔

اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ بھٹو نے جمہوریت کی خاطر مشکلات کا سامنا کیا، بلاول بھٹو زرداری کا 26 ویں آئینی ترمیم میں نمایاں کردار رہا۔