آئینی بنچز کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

Published On 12 November,2024 03:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آئینی بنچ نے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بنچز کی تشکیل کے معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شریک ہوئے جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئینی بنچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئینی بنچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں آئینی بنچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔