اسلام آباد: (دنیانیوز) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 25 نومبر کواسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیلا روس کےصدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ وفد پاکستان آئے گا، بیلا روس کے صدر، صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر الیگزینڈر لوکاشینکو 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان بیلا روس ٹریڈ روڈ میپ 27-2025ء پر دستخط کیے جائیں گے، زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے ، دونوں ممالک الیکٹرک وہیکل بسز کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیلا روس کےصدر کی ملٹری قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔