ویڈیو بیان معاملہ: بشریٰ بی بی کے خلاف گوجرانوالہ میں دوسرا مقدمہ درج، تعداد 8 ہو گئی

Published On 24 November,2024 09:25 pm

گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں ٹیلی گرافٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل بشریٰ بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، لیہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولنگر میں بھی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، یہ مقدمات بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر درج کیےگئے ہیں۔

واضح رہے ویڈیو بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا۔