جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل

Published On 02 December,2024 05:16 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے عارضی طور پر تبدیل کر دئیے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینیٹ سے شبلی فراز کی جگہ علی ظفر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے، عمرایوب کی جگہ بیرسٹر گوہر یا لطیف کھوسہ میں سے کوئی ایک پارٹی کی نمائندگی کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمرایوب اور شبلی فراز پر بہت سے مقدمات ہیں اس لئے انہیں تبدیل کیا گیا، مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز ہی جوڈیشل کمیشن میں پارٹی کے نمائندے ہوں گے۔