کراچی :(دنیا نیوز) فیصل واوڈا کی ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔
ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے ملاقات کے دوران ایم کیوایم کو پیپلزپارٹی کےساتھ چلنےکا مشورہ دیا ہے جبکہ فیصل واوڈا سے متحدہ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شکوے شکایات کے انبار لگا دیئے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ متحدہ رہنماؤں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی ترقیاتی کاموں میں مشاورت کو نظر انداز کرتی ہے اور ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے ، قومی اسمبلی میں اراکین کی تعداد کے مطابق مزید وزارتیں دی جائیں۔
فیصل واوڈا نے اپنے جواب میں کہا کہ ایم کیوایم کے 22ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق میں حصہ ملنا چاہئے۔
متحدہ کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، حکومت ہمارے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہیں دے رہی، ایم کیو ایم کے ایم سی پنشنرز کے17ارب روپے ادا نہیں کیے،ایم کیو ایم مین سٹریم سیاست میں سب جماعتوں کو مل کر چلناچاہیے۔