وزیراعظم نے بیرون ملک 2 نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی

Published On 15 December,2024 10:09 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دو سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق تعینا تی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے تناظر میں دی گئی، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے ایس سی او ہیں۔

اسی طرح عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ، عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو گزشتہ ماہ سفرا کی تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی، فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا، ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

یاد رہے ممتاز زہرہ بلوچ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نےرواں سال  اگست میں دی تھی۔