مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ

Published On 16 December,2024 09:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائے، اے جی پی آر اور متعلقہ اداروں کے حکام کو مراسلے کی کاپی ارسال کردی گئی۔