بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی

Published On 20 December,2024 09:15 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی، ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، لیویز، پولیس اور دیگر فورسز شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹاسک فورس غیر روایتی راستوں سے بیرون ممالک جانے والوں کی نگرانی کرتی ہے۔

سرحدی شہر تفتان میں ایف آئی اے کی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی، سپیشل ٹیم انسانی سمگلنگ کے حوالے سے مقدمات درج کر رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بلوچستان میں 2024 کے دوران انسانی سمگلنگ کے 23 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں برس انسانی سمگلنگ کے دو نیٹ ورکس کا خاتمہ بھی کیا گیا ہے۔