نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے مشرق وسطی میں خودمختاری کے احترام اور امن مشنزکو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیلی جارحیت اور صیہونی فورسز کی غیر قانونی دراندازی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز کی نقل و حرکت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کے لئے خطرہ ہیں، امن مشنز پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔