جمرود کے پہاڑوں پر لگی آگ8 گھنٹے بعد بھی نہ بجھ سکی

Published On 19 January,2025 09:25 pm

خیبر:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جمرود کے پہاڑوں پر لگی آگ نہ بجھ سکی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے آٹھ گھنٹے ہوچکے ہیں، بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے آگ خشک گھاس پھوس پر لگی ہوئی ہے ، جسے بجھانے میں امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔