جہلم :(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بہترہوتا کہ 190ملین پاؤنڈ کے فیصلے کو کچھ اور دیر کیلئے ملتوی کر دیا جاتا، اس فیصلے سے سیاسی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب ن لیگ کے رابطے تھے تب سزائیں بھی ہو رہی تھی، مذاکرات بھی چل رہے تھے، ملک میں استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آگے بڑھا جائے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن پراتنا زور کیوں دے رہے ہیں، حکومت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کرنا چاہیے، حکومت پر بیرونی دباؤ پڑ گیا ہے۔