کرم: (دنیا نیوز) ضلع کرم میں شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پشاور میں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست پُر امن عناصر کیساتھ کھڑی ہے، ظالم عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔
اجلاس میں ترجمان کے پی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ امن معاہدے پر قانون اور پشتون روایات کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کیخلاف کارروائی میں پولیس اور سول انتظامیہ کی مدد کیلئے سکیورٹی فورسز موجود ہوں گی۔