26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

Published On 20 January,2025 11:20 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔