اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کےساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے،سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔
علاوہ ازیں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا، جیتنےوالی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں، جیتنےوالی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔