ٹرسٹ کا کام وہ لوگ کرتے جو حکومتوں میں نہیں ہوتے: عرفان صدیقی

Published On 20 January,2025 07:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹرسٹ کا کام وہ لوگ کرتےہیں جوحکومتوں میں نہیں ہوتے۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کےلیےزمین کس بنیاد پردی گئی؟ شبلی فرازاس معاملےکوسیاست کی آنکھ سےنہ دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کا کام وہ لوگ کرتےہیں جوحکومتوں میں نہیں ہوتے، کل جوفیصلہ آیا ہے اس کوغورسے پڑھیں، ہماری کسی ادارے سےکوئی دشمنی نہیں، سیاست کوسیاست ہی رہنےدیں۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کیس کسی اوروزیراعظم کےدورمیں نہیں آیا،یہ واحد ٹرسٹ ہےجورجسٹرنہیں ہوا۔