پشاور: (دنیا نیوز) 61 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا قافلہ کل خیریت سے پارا چنار پہنچ گیا، سامان رسد لے کر گاڑیوں ایک اور قافلہ 24 جنوری کو پارا چنار جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کو مرحلہ وار توڑنے کا سلسلہ 24 جنوری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، اگلے تین دن میں امن معاہدے کے دستخط کِنندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کا جرگہ کیا جائے گا۔
امن معاہدے کے مطابق حکومت اور تمام فریقین کے مابین اسلحہ حوالگی کے طریقہ کار کے معاملات طے کیےجا رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے مطابق ریاست کسی بھی شر پسند کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔