ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز

Published On 22 January,2025 09:17 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔

کرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیں، ضلع کے مخصوص علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ کرم میں آپریشن کے ساتھ ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں، کرم کا مسئلہ سالوں پرانا ہے حل ہونے میں وقت لگے گا، کرم کے عمائدین آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ آپریشن کے بعد کرم میں نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔