26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی: لیاقت بلوچ

Published On 25 January,2025 11:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی سمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہیے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کا انتخاب اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام اچھا ہے۔