بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اتوار کو ہوں گے، 25پولنگ سٹیشن قائم

Published On 25 January,2025 08:02 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 60پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ پولنگ کیلئے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا گیا، 25 اضلاع میں مجموعی طورپر 60 پولنگ سٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے ۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ صبح 8 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔