بلوچستان:25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم

Published On 26 January,2025 05:16 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا جاری ہے۔

الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، صوبے کے 25 اضلاع کے 50 جنرل وارڈز کے لیے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر 60 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے جبکہ 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

اسی طرح کوئٹہ، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور پنجگور کی 4،4جنرل نشستوں پر پولنگ اور کوہلو، کچھی میں 3،3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2،2جنرل نشستوں کےلئے ووٹنگ ہوئی۔

علاوہ ازیں چاغی،خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک ،ایک جنرل نشست پر ووٹنگ ہوئی۔

خیال رہے پولنگ کا عمل بغیر صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔