کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے،پاکستان میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر جاری ہے، ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے۔