گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

Published On 12 February,2025 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل سٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو قابل تحسین ہے، پاکستان سپر لیگ سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں، آئی ٹی کے جدید کورسز سے نوجوان کا مستقبل تابناک ہوگا۔

محسن نقوی نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاؤس سندھ میں پودا بھی لگایا۔