اپوزیشن رہنماؤں کی ایاز صادق سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کیلئے درخواست

Published On 12 February,2025 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے سپیکر سے میاں محمد غوث کے اسلام آباد میں قیام کے لئے درخواست کی، اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ اسیر رکن کو واپس جانے نہ دیا جائے، لاجز میں رہنے دیں۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہوں لیکن آپ لوگوں کا رویہ مناسب نہیں، کیا آپ نے اپنے ممبران کی زبان بیان دیکھی ہے۔

سردار ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ آپ کے رویئے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، آپ کے رویئے سے حکومتی ارکان کو بھی طنز کرنے کا موقع ملتا ہے۔