کراچی میں انتظامی غفلت و قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے: گورنر سندھ

Published On 16 February,2025 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ حال ہی میں ایک ہی دن میں 4 شہریوں کی ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے صبح 7 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید لکھا کہ کہ اُمید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔